سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(173) منگیتر کی رائے مقدم ہے

  • 9628
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1199

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک لڑکی سے منگنی کے دو آدمی خواہش مند ہیں، یہ لڑکی اور اس کی والدہ ان میں سے ایک پر راضی ہیں جبکہ اس کا باپ دوسرے آدمی کو پسند کرتا ہے جس کی وجہ اختلاف پیدا ہو گیا ہے تو ان میں سے کس کو ترجیح دی جائے گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ترجیح اسے دی جائے گی جسے لڑکی پسند کرے، مثلاً لڑکی ایک آدمی کو پسند کرے اور اس کی ماں یا باپ دوسرے کو تو لڑکی لڑکی کی بات کو ترجیح دی جائے گی کیونکہ اپنے شوہر کی شریک حیات بن کر زندگی اس نے گزارنی ہے اور اگر یہ کسی ایسے آدمی کو پسند کرے جو دین و اخلاق کے اعتبار سے کفو نہ ہو تو پھر اس کی رائے کا اعتبار نہ ہو گا خواہ والدین کی بات ٹھکرانے کی وجہ سے اسے شادی کے بغیر زندگی بسر کرنا پڑے کیونکہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا ہے:

((إذا خطب إليكم من ترضون دينه و خلقه فزوجوه إلا تفعلوا بكن فتنة في الارض وفساد عريض )) ( جامع الترمذي)

’’جب تمہارے پاس کوئی ایسا شخص شادی کا مطالبہ لے کر آئے جس کا دین و اخلاق تمہیں پسند ہو تو اسے رشتہ دو ورنہ زمین میں فتنہ اور بہت بڑا فساد پیدا ہو جائے گی۔‘‘

اگر ماں باپ میں اختلاف نہ ہو کہ ماں ایک آدمی سے شادی کو پسند کرے اور باپ کسی دوسرے آدمی سے تو پھر اس معاملے میں لڑکی کی طرف رجوع کیا جائے گا جس کی منگنی کرنا مقصود ہو۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب النکاح : جلد 3  صفحہ 147

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ