سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(68) قومے کی حالت میں فوت ہونے والا شخص

  • 928
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1704

سوال

 

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کوئی قومے کی حالت میں چلا جائے اور بہت عرصے بعد اس کی موت اسی بیماری میں ہی واقع ہو جائے تو جتناعرصہ وہ قومے میں مبتلا رہے گا،اسے ثواب ملے گا یا گناہ؟ اور کیا اس کے انجام کا دارومدار اس کے قومے کی حالت میں جانے سے پہلے کی صورتحال پر ہو گا یا نہیں؟

 


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

روایات کے مطابق انسان حالت صحت میں جو اعمال کرتا ہے، اس کے لیے حالت مرض میں بھی ان اعمال جیسا اجر وثواب لکھا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں بیماری خود بھی گناہوں کے ازالے کا سبب ہے۔ مسند احمد کی ایک روایت کے الفاظ ہیں کہ

’’ جب کوئی بندہ مومن بیمار ہو جاتا ہے تو اللہ تعالی فرشتوں سے فرماتے ہیں کہ اس کےلیے ہر دن اور رات کے اعمال میں سےاتنا ہی اجر اور نیکیاں لکھو جتنی یہ عام دنوں میں کرتا تھا۔‘‘  (مسند احمد: 6856)

لہٰذا اگر کوئی شخص قومے میں رہنےکے بعد اسی حالت میں وفات پا جائے تو اس کےانجام کا دارو مدار قومے کی حالت میں جانے سے پہلے کی صورتحال ہی پر ہوگا۔

وبالله التوفيق

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ