سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(108) دستانے کے ساتھ اجنبی عورت سے مصافحہ کرنا

  • 9548
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1291

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اجنبی عورت نے ہاتھ میں دستانہ پہن رکھا ہو تو کیا اس سے مصافحہ کرنا جائز ہے؟ دلائل کے ساتھ جواب دیں، اللہ تعالیٰ آپ کو اجر و ثواب سے نوازے گا، اس سلسلے میں بڑی اور چھوٹی عمر کی عورت کا حکم ایک ہی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

انسان کے لئے کسی بھی ایسی اجنبی عورت سے جو محرم نہ ہو مصافحہ کرنا جائز نہیں ہے، خواہ اس کے ہاتھ پر دستانہ وغیرہ ہو یا نہ ہو، کیونکہ یہ فتنے کا سبب ہے اور ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿وَلا تَقرَ‌بُوا الزِّنىٰ ۖ إِنَّهُ كانَ فـٰحِشَةً وَساءَ سَبيلًا ﴿٣٢﴾... سورة الاسراء

’’ خبردار زنا کے قریب بھی نہ جانا کیونکہ وہ بڑی بے حیائی اور بُری راہ ہے ۔‘‘

یہ آیت کریمہ اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ ہمارے لئے ہر اس چیز کو ترک کردینا ضروری ہے جو زنا تک پہنچانے والی ہو خواہ شرمگاہ کا زنا ہو جو اس کی سب سے بھیانک صورت ہے یا اس سے کم تر درجہ کا زنا ہو اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اجنبی عورت کے ہاتھ چھونے سے شہوت کو تحریک ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ احادثت میں اس بات پر شدید و عید آئی ہے کہ آدمی غیر محرم عورت سے مصافحہ کرے اور اس مسئلے میں نوجوان اور بڑی عمر کی عورت میں کوئی فرق نہیں۔کیونکہ عمر کے اعتبار سے لوگوں کا نقطہ نگاہ مختلف ہوتا ہے مثلاً ایک آدمی ایک عورت کو بوڑھی سمجھتا ہے تو ممکن ہے کوئی دوسرا اسے جوان تصور کرتا ہو۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب النکاح : ج 3  صفحہ 88

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ