سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(49) وصیت کی پابندی کرنا واجب ہے

  • 9489
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1287

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی نے وفات سے قبل اپنے مال کے چوتھائی حصے میں اس طرح وصیت کی کہ اس کی طرف سے ہر سال قربانی کر کے فقیروں اور مسکینوں میں صدقہ کر دی جائے نیز نیکی کے کاموں میں بھی اس کا مال خرچ کیا جائے، وہ چوتھائی مال جس کے بارے میں اس نے وصیت کی ہے وہ جائیداد اور بینک میں رکھی ہوئی قلیل مقدار میں رقم ہے، سوال یہ ہے کہ کیا اس مال وصیت کو مسجد بنانے میں خرچ کرنا جائز ہے یا اسے صرف انہی امور میں خرچ کیا جائے جن کا وصیت کرنے والے نے تعین کیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس  طرح کی وصیت کے بارے میں واجب ہے کہ وصیت کرنے والے نے جو ذکر کیا ہے اس کی پابندی کی جائے، اس طرح دیگر تمام شرعی وصیتوں کے بارے میں بھی یہ واجب ہے کہ وصیت کرنے والے نے جو ذکر کیا ہو اسی کی پابندی کی جائے اور حتی الامکان کوشش کر کے اس پر عمل کیا جائے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص52

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ