سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(20) اس نے اپنی زمین اولاد اور اولاد کیلئے وقف کردی

  • 9461
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1123

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی پانچ بیٹے اور پانچ بیٹیاں چھوڑ کر فوت ہوا اور اس نے اپنی زرعی اراضی بیع و شراء کے بجائے اپنی اولاد اور اولاد کی اولاد اور ان کی نسل کے لئے وقف کر دی تو سوال یہ ہے کہ کیا وقف کرنے والے کی بیٹیوں کی اولاد بھھی اس کی اولاد ہے کہ وہ اس کی وارث ہو یا وہ اس کی اولاد نہیں ہے؟ کیا بیٹیوں کی نسل کی اولاد اس وقف کی وارث ہو گی یا نہیں؟ رہنمائی فرمائیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس مسئلے میں اہل علم کا اختلاف ہے کہ بیٹیوں کی اولاد بھی اولاد کی اولاد شمار ہوتی ہے یا نہیں، اس میں دو قول ہیں۔ اس کی بات شرعی عدالت جو فیصلہ کرے گی وہ انشاء اللہ کافی ہو گا کیونکہ اس طرح کے مسائل میں اکثر لڑائی جھگڑا ہوتا ہے اور اس کے حل کے لئے عدالت ہی کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق عطا فرمائے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص36

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ