سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

وی سی آر کی فروخت

  • 9328
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 865

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے تقریبا اڑھائی سال پہلے فلمیں دیکھنے کے لیےوی سی آر خریدا تھا اور اب تقریبا ایک سال سے میں نے اسے استعمال نہیں کیا۔ میں اس کے خریدنے پر نادم ہوں اور میں اس سے نجات حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ سوال یہ ہے کہ میں اس کا کیا کروں کیونکہ میں کسی اور کو اس برائی میں مبتلا نہیں کرتا چاہتا جس میں میں خود مبتلا ہوا ہوں اور کیا اس کے بیچنے میں بھی گناہ ہو گا کیونکہ یہ حرام امور کے لےی استعمال ہوتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زیادہ احتیاط اس میں ہے کہ اسے فروخت نہ کریں کیونکہ اس کا اکثر و بیشتر استعمال برائی ہی کاموں کے لیے ہے، امید ہے اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی قیمت کے بجائے خیروبرکت سے نوازے گا کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ " جو کوئی اللہ تعالیٰ کے لیے کسی چیز کو چھوڑ دے گا تو اللہ تعالیٰ اسے اس سے بہتر عطا فرمائے گا۔"

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ