سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(84) دیواروں پر تصویریں لٹکانے اور تصویر والے کپڑے استعمال کرنے کا حکم

  • 867
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1575

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایسے کپڑے پہننے کے بارے میں کیا حکم ہے جن پر حیوان یا انسان کی تصویر بنی ہوئی ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

کسی بھی انسان کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ ایسے کپڑے پہنے جن پر کسی حیوان یا انسان کی تصویر بنی ہوئی ہو۔ ایسے ہی سرخ یا سفید رومال وغیرہ اوڑھنا بھی جائز نہیں جس پر کسی انسان یا حیوان کی تصویر بنی ہو، کیونکہ حدیث سے ثابت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

«اِنَّ الْمَلَائِکَةَ لَا تَدْخُلُ بَيْتًا فِيْهِ صُوْرَةٌ»(صحیح البخاري، اللباس، باب من کره القعود علی الصور، ح: ۵۹۵۸ وصحیح مسلم، اللباس والزينة، باب تحریم تصوبر صورة الحيوان، ح:۲۰۱۶)

’’بے شک فرشتے ایسے کسی گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کوئی تصویر ہو۔‘‘

لہٰذا کسی کو بھی یادگار کے طور پر اپنے پاس تصویریں نہیں رکھنی چاہئیں۔ جس کے پاس یادگار کے طور پر تصویریں ہوں اسے انہیں تلف کر دینا چاہیے، خواہ اس نے تصویروں کو دیوار پر لٹکایا ہو یا انہیں البم میں سجایا ہو یا کسی اور جگہ رکھا ہو کیونکہ تصویروں کی موجودگی گھر والوں کو فرشتوں کی آمد سے محروم کر دیتی ہے اس بارے میں مذکورہ بالا حدیث دلیل ہے، جس کی طرف میں نے اشارہ کیا ہے، اور یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح حدیث ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ160

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ