سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(312) پہلے رمضان کی قضا دی جائے

  • 8856
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1070

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جس شخص کے ذمہ رمضان کے کچھ روزے باقی ہوں اور وہ شوال کے چھ روزے بھی رکھنا چاہتا ہو تو کیا وہ رمضان کے روزوں کی قضا سے پہلے شوال کے روزے رکھ سکتا ہے کیونکہ رمضان کے روزوں کی قضا تو سارا سال کسی بھی وقت ممکن ہے جبکہ یہ چھ روزے شوال ہی کے ساتھ مخصوص ہیں؟ امید ہے رہنمائی فرمائیں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اجروثواب سے نوازے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مشروع یہ ہے کہ شوال کے چھ روزوں سے پہلے رمضان کے روزوں کی قضا دی جائے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:

(من صام رمضان ثم اتبعه ستا من شوال) (صحيح مسلم‘ الصيام‘ باب استحباب صوم ستة ايام...الخ‘ ح: 1164 و جامع الترمذي‘ الصوم‘ باب ما جاء في صيام ستة...الخ‘ح: 759 واللفظ له)

’’جس نے رمضان کے روزے رکھے پھر اس کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے۔‘‘

اور اگر رمضان کے روزوں کی قضا سے پہلے شوال کے روزے رکھ لیے تو وہ رمضان کے بعد نہ ہوئے بلکہ رمضان کے بعض روزوں سے پہلے ہوئے اور پھر یہ کہ رمضان کے روزے تو فرض ہیں، لہذا انہیں پہلے مکمل کرنا افضل ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الصيام: ج 2  صفحہ 227

محدث فتویٰ

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ