سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(287) نماز تراویح میں قرآن مجید دیکھ کر قراءت

  • 8831
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 926

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا نماز تراویح اور نماز کسوف میں قرآن مجید سے دیکھ کر قراءت کی جا سکتی ہے یا نہیں؟ رہنمائی فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اجروثواب سے نوازیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قیام رمضان میں قرآن مجید سے دیکھ کر قراءت کرنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ اس طرح مقتدیوں کو تمام قرآن مجید کے سنانے کا موقع ملے گا۔ کتاب و سنت کے دلائل سے ثابت ہے کہ نماز میں قرآن مجید کی قراءت مشروع ہے اور یہ حکم عام ہے خواہ قرآن مجید دیکھ کر قراءت کی جائے یا زبانی، چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے آزاد کردہ غلام ذکوان کو حکم دیا کہ وہ قیام رمضان میں امامت کے فرائض سر انجام دیں، چنانچہ ذکوان قرآن مجید سے دیکھ کر پڑھتے تھے۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اسے اپنی "صحیح" میں تعلیقا مگر صحت کے وثوق کے ساتھ ذکر فرمایا ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الصيام: ج 2  صفحہ 213

محدث فتوی

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ