سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(224) کھانے کو چکھنا

  • 8763
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 992

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا روزہ کی حالت میں کھانا پپپکانے والے کے لیے اسے چکھنا جائز ہے تاکہ   وہ یہ معلوم کر سکے کہ کھانا پک گیا ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بوقت ضرورت کھانا چکھنے میں کوئی حرج نہیں اور وہ اس طرح کہ زبان کے کنارے کے ساتھ کھانے کی شیرینی اور نمکینی وغیرہ کو چکھ لیا جائے لیکن اسے نگلا نہ جائے بلکہ فورا منہ سے نکال دیا جائے۔ ان شاءاللہ اس سے روزہ فاسد نہیں ہو گا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الصیام : ج 2  صفحہ 181

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ