سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(114) ’اسلامی فکر‘ یا’ مفکر ‘کی اصطلاح استعمال کرنا کیسا ہے؟

  • 848
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 1292

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

’’اسلامی فکر‘‘ یا ’’اسلامی مفکر‘‘ کی اصطلاح کے استعمال کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

’’اسلامی فکر‘‘ کے الفاظ کے استعمال سے اجتناب کرنا چاہیے کیونکہ ان الفاظ کے معنی یہ ہیں کہ اسلام کو ہم نے گویا ایسے انکار سے عبارت قرار دیدیا جنہیں قبول بھی کیا جا سکتا ہے اور رد بھی۔ یہ ایک بہت خطرناک بات ہے جسے دشمنانِ اسلام نے غیر شعوری طور پر ہمارے معاشرے اور سوسائٹی میں داخل کر دیا ہے، البتہ ’’اسلامی مفکر‘‘ کے الفاظ میں مجھے کوئی حرج نہیں نظر آتا کیونکہ یہ تو ایک مسلمان شخص کی صفت ہے اور ایک مسلمان شخص مفکر ہو سکتا ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ185

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ