سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(215) اگر کلی کرتے ہوئے پانی حلق تک چلا جائے

  • 8754
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1016

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب روزے دار کلی کرے یا ناک صاف کرے اور غیر ارادی طور پر پانی حلق تک چلا جائے تو کیا اس سے روزہ فاسد ہو جائے گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب روزے دار کلی کرے یا ناک میں پانی ڈالے اور پانی اندر تک چلا جائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا کیونکہ اس نے قصد و ارادہ سے ایسا نہیں کیا اور ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿وَلـكِن ما تَعَمَّدَت قُلوبُكُم...٥﴾... سورة الاحزاب

’’لیکن جو کام تم دلی ارادے سے کرو (اس پر مؤاخذہ اور گناہ ہے۔)‘‘

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الصیام : ج 2  صفحہ 178

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ