سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(201) جو شخص روزہ رکھتا اور صرف رمضان میں نماز پڑھتا ہے

  • 8740
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1116

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو شخص رمضان کے روزے رکھتا اور صرف رمضان ہی میں نماز پڑھتا ہے اور رمضان ختم ہونے کے ساتھ ہی نماز چھوڑ دیتا ہے تو کیا اس کا روزہ قبول ہو جاتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز اسلام کا رکن ہے بلکہ شہادتین کے بعد اسلام کا سب سے بڑا رکن اور فرض عین ہے۔ جو شخص نماز کے وجوب کے انکار کی وجہ سے یا محض سستی و کوتاہی کی وجہ سے نماز ترک کرتا ہے تو وہ کافر ہے۔ جو لوگ رمضان کے روزے رکھتے اور صرف رمضان ہی میں نماز پڑھتے ہیں تو یہ گویا اللہ تعالٰی کو دھوکا دینا چاہتے ہیں۔ وہ بہت برے لوگ ہیں جو صرف رمضان ہی میں اللہ تعالیٰ کو پہچانتے ہیں۔ اگر وہ رمضان کے علاوہ باقی دنوں میں نماز نہیں پڑھتے تو ان کا روزہ بھی قبول نہ ہو گا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الصیام : ج 2  صفحہ 171

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ