سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(57) میت کی قبر پر کھجور کی شاخ رکھنے کا حکم

  • 8596
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 1822

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میت کی قبر پر کھجور کی شاخ یا کوئی اور سر سبز شاخ رکھنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ جائز نہیں ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کی قبروں پر دو ٹہنیاں رکھی تھیں،[1] کیونکہ آپ کو معلوم کروایا گیا تھا کہ انہیں عذاب ہو رہا ہے اور یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خاصہ ہے لہذا ہمارے لیے قبر پر کھجور یا کسی اور درخت کی شاخ رکھنا جائز نہیں ہے۔


[1] صحیح بخاري، الجنائز، باب الجریدة علی القبر، ح: 1361

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

مساجد کے احکام:  ج 2  صفحہ63

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ