سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(42) غائبانہ نماز جنازہ پڑھنا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خاصہ نہیں ہے

  • 8581
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 867

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا ہمارے لیے بھی اسی طرح گائبانہ نماز جنازہ پڑھنا جائز ہے جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دوست نجاشی کا جنازہ پڑھا تھا یا یہ صرف آپ ہی کا خاصہ تھا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

غائبانہ نماز جنازہ جائز ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پڑھا ہے۔ یہ آپ کا خاصہ بھی نہیں کیونکہ حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے بھی تو آپ کے ساتھ نجاشی کا جنازہ غائبانہ پڑھا تھا اور پھر اصل عدم خصوصیت ہی ہے (الا یہ کہ خصوصیت کی کوئی دلیل ہو) لیکن غائبانہ جنازہ ہر ایک کا نہیں بلکہ صرف اس کا پڑھا جائے گا جس کا اسلام میں خاص مقام و مرتبہ ہو گا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الجنائر: ج 2  صفحہ 53

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ