سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(38) ممنوع وقت میں نماز جنازہ

  • 8577
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 867

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ممنوع وقت میں نماز جنازہ پڑھنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز جنازہ ممانعت کے ان اوقات میں تو جائز ہے جن میں وسعت ہے مثلا عصر یا فجر کے بعد لیکن وہ اوقات جو تنگ ہیں ان میں جائز نہیں مثلا غروب آفتان کے وقت حتیٰ کہ سورج غروب ہو جائے، طلوع آفتاب کے وقت حتیٰ کہ ایک نیزہ کی مقدار برابر سورج بلند ہو جائے اور دوپہر کے وقت حتیٰ کہ زوال شروع ہو جائے۔ یاد رہے ان اوقات میں میت کو دفن کرنا بھی جائز نہیں ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الجنائر: ج 2  صفحہ 50

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ