سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(242) داڑھی منڈا نا اور مو نچھیں کترا نا

  • 8536
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1353

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے سنا ہے  کہ داڑھیا ں بڑھا ئو اور مو نچھیں کترائو  تو جو شخص  مونچھیں رکھتا  اور داڑھی  منڈاتا ہے ۔اس کے با ر ے میں کیا حکم ہے ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو آپ نے سنا صحیح ہے  نبی کریم ﷺ  کا  ارشاد ہے کہ:

اعفوا اللحي واحفوا الشوارب

"داڑھیاں  بڑھا ئو   اور مونچھیں کترائو  "

مو نچھو ں کو لمبا کر نے سے آپ ﷺ نے منع فر ما یا ہے کہ اس میں تکلیف  بھی ہے اور ایذا ء بھی جب کہ داڑھی با عث  و جما ل زینت ہے  اس لئے اسے منڈانا  اللہ تعالیٰ نے حرا م  قرار دیا ہے اور نبی کر یم ﷺ نے حکم دیا ہے  کہ داڑھیوں  کو بڑھا یا جا ئے اور آپ ﷺ کے پیر و کا روں  اور آپ ﷺ کی امت کے لئے  یہ واجب ہے کہ وہ آپ ﷺ کی فر ما برداری کر ے  اور آپ ﷺ کی اطاعت  بجا لا ئے ۔

هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1 ص38

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ