فتاویٰ جات: معاملات
فتویٰ نمبر : 8471
(106) کن ایام میں بیوی سے ہم بستری کرنا منع ہے
شروع از عبد الوحید ساجد بتاریخ : 15 December 2013 11:30 AM
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 سال کے وہ کون کون سے دن یا راتیں ہیں جن میں بیوی سے ہم بستری مکروہ، حرام یاغيرمناسب ہے؟جو ہونے والے بچے کے لیے نقصان ده ہے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بیوی کے ساتھ ہم بستری کرنا شرعی طور پر پورے سال کے تمام دنوں اور راتوں میں جائز ہے،کسی دن اس کی ممانعت نہیں ہے،ہاں البتہ اگر آپ نے روزہ رکھا ہوا ہو تو اس روزے کی وجہ سے دن کو ہم بستری کرنا ممنوع ہے۔باقی رہا بچے کو نقصان کے حوالے سے تو وہ آپ کسی مستند ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1 ص38

(2 ووٹس)
یہ مضمون مددگار رہا
یہ مضمون غیر مددگار رہا

[Notice]: Undefined index: irsloading (cache/c62f257fe6ed43eb557019d638a0d780.php:75)