فتاویٰ جات: متفرقات
فتویٰ نمبر : 8290
(395) سوڈان کا فرقہ ’’الانصار‘‘
شروع از بتاریخ : 14 November 2013 10:31 AM
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مغربی سوڈان میں ’’الانصار‘‘ یعنی ’’امام مہدی کے مددگار‘‘ کے نام سے ایک جماعت بکثرت موجود ہے‘ عوام میں سے کئی ملین افراد اس سلسلہ سے منسلک ہیں۔ یہ (نام نہاد) مہدی اپنے مطبوعہ پمفلٹ میں کہتا ہے: ’’جناب رسول اللہﷺ میرے لشکر کے آگے چلتے اور مجھے فتح کی خوشخبری دیتے تھے۔ ‘‘ ان خرافات کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟ براہ کرم جواب ضرور دیجئے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

(۱)      اس شخص کا یہ دعویٰ کہ وہ مہدی ہے اور رسول اللہﷺ اس کے لشکر کے آگے چلتے اور اسے فتح کی بشارت دیتے تھے‘ بالکل جھوٹ ہے اور اللہ کی شریعت کے خلاف ہے اور اس حقیقت کے بھی خلاف ہے جس پر ملت اسلامیہ کا اتفاق ہے۔ کیونکہ جناب رسول اللہﷺ اپنی قبر مبارک سے قیامت کے دن ہی باہر تشریف لائیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

{ثُمَّ اِِنَّکُمْ بَعْدَ ذٰلِکَ لَمَیِّتُوْنَ ٭ثُمَّ اِِنَّکُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَة تُبْعَثُوْنَ} (المومنون۲۳,۱۵۔ ۱۶)

’’پھر تم اس کے بعد مرجانے والے ہو۔ پھر تم قیامت کے دن اٹھائے جاؤ گے۔ ‘‘

اور فرمایا:

{اِِنَّکَ مَیِّتٌ وَاِِنَّہُمْ مَیِّتُوْنَ ٭ثُمَّ اِِنَّکُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَة عِنْدَ رَبِّکُمْ تَخْتَصِمُوْنَ} (الزمر۳۹,۳۰۔ ۳۱)

’’(اے نبی!) آپ بھی فوت ہونے والے ہیں اور یہ (کافر) بھی مرنے والے ہیں۔ پھر تم قیامت کے دن اپنے رب کے پاس جھگڑا کروگے (تمہارامقدمہ رب کے سامنے پیش ہوگا)۔ ‘‘ نبیﷺ نے فرمایا:

(أَنَا أَوَّلُ مَنْ تَنْشَقُ عَنْہُ الْاَرْضُ یَوْمَ الْقِیَامَة)

’’میں (وہ شخص) ہوں ‘ جس پر سے قیامت کے دن سب سے پہلے زمین شق ہوگی۔ ‘‘

(۲)      مہدی منتظر کے متعلق کئی کتابیں لکھی گئی ہیں ‘ ان میں سب سے جامع اور زیدہ صحیح کتاب وہ ہے وج فضیلة الشیخ عبدالمحسن عباد‘ سابق نائب رئیس جامعہ اسلامیہ (مدینہ منورہ) نے تحریر فرمائی ہے۔

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ وَسَلَّمَ

اللجنة الدائمة۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز

 

 

فتاوی بن باز رحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 283

محدث فتویٰ


تبصرہ (0)
[Notice]: Undefined index: irsloading (cache/c62f257fe6ed43eb557019d638a0d780.php:75)