سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(176) اسلام میں فرقوں کی کوئی گنجائش نہیں

  • 8151
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 1784

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیااسلام میں مختلف طریق اور سلسلے موجود ہیں، مثلاً شاذلیہ،خلوتیہ وغیرہ اگر یہ طریقے صحیح ہیں تو اس کی دلیل کیا ہے؟ اور اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا کیا مطلبہے؟

﴿وَ اَنَّ ہٰذَا صِرَاطِیْ مُسْتَقِیْمًا فَاتَّبِعُوْہُ وَ لَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِکُمْ عَنْ سَبِیْلِہٖ ذٰلِکُمْ وَصّٰکُمْ بِہٖ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَ﴾ (الانعام۶؍۱۵۳)

’’اور یہ میرا راستہ ہے بالک سیدھا لہٰذٓ اس کی پیروی کرو اور (دوسرے) راستوں پر نہ چلنا ورنہ وہ تمہیں اس (اللہ) کے راستے سے جدا کردیں گے۔ اس نے تمہیں یہ نصیحت کی ہے تاکہ تم بچو۔‘‘

اور اس آیت کاکیا مطلب ہے:

﴿وَ عَلَی اللّٰہِ قَصْدُ السَّبِیْلِ وَ مِنْہَا جَآئِرٌ وَ لَوْ شَآئَ لَہَدٰیکُمْ اَجْمَعِیْن﴾ (النحل۱۶؍۹)

’’اور اللہ تک سیدھی راہ پہنچتی ہے اور بعض را ہیں ٹیڑھی ہیں، اگر وہ چاہتا ہے تو تم سب کو ہدایت دے دیتا۔‘‘

اللہ کا راستہ کون سا ہے؟ اور اس سے ہٹانے والی راہیں کون سی ہیں؟ اس حدیث کا کیا مطلب ہے جو عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک خط کھینچا اور فرمایا: ’’ھذا سبیل الرشید‘‘ یہ ہدایت کا راستہ ہے۔ پھر دائیں بائی کئی لکیریں کھینچیں اور فرمایا:

(ھٰذَا سُبُلٌ عَلیٰ کُلِّ سَبِیلٍ مِنْھَا شَیْطَانٌ یَدْعُوا أِلَیْہِ)

’’یہ راہیں ہیں، ان میں سے ہرراہ پر ایک شیطان ہے جو اپنی طرف بلاتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مذکورہ بالا طریق یا اس طرح کے دوسرے سلسلے اسلام میں نہیں پائے جاتے۔ اسلام میں وہی کچھ موجود ہے جو سوال میں مذکور آیتوں اور حدیثوں سے ثابت ہوتا ہے اس کی تائید دیگر احادیث سے بھی ہوتی ہے۔ ارشاد نبوی ہے:

(افْتَرَقَتِ الْیَھُودُ عَلی أِحْدَی وَسَبْعِینَ فِرْقَة وَاقْتَرَقَتِ النَّصَارَی عَلَی اثْنَتَینِ وَسَبْعِینَ فَرْقَةوَسَتَفْتَرِقُ ھٰذِہِ الاُمَّة عَلَی ثَلاَثٍ وَسَبْعِینَ فِرْقَة کُلُّھَا فِیی النَّارِ أِلاَّ وَاحِدَۃٍ قِیلَ مَنْ ھِیَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ؟ قَالَ: مَنْ کَانَ عَلَی مِثْلِ مَا أَنَا عَلَیْہِ الْیَوْمَ وَأَصْحَابِي)

’’یہودی اکہتر فرقوں میں تقسیم ہوگئے، عیسائی بہتر فرقوں میں تقسیم ہوگئے۔ اور میری امت تہتر فرقوں میں تقسیم ہوجائے گی‘ ایک کے سوا وہ بھی سب فرقے جہنم میں جائیں گے عرض کی ’’یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘وہ کون لوگ ہیں؟ ارشاد فرمایا: ’’جو اس طریقے پر ہو جس پر میں اور آپ کے صحابہ ہیں۔‘‘

اور ارشاد ہے:

(لاَ تَزالُ طَائِفَة مِنْ أُمَّتِي عَلَی الْحَقِّ مَنْصُوْرَۃً لاَ یَضُرُّھُمْ مَنْ خَذَلَھُمْ وَلاَ مَنْ خَالَفَھُمْ حَتَّی یَأْتِي أَمْرُ اللّٰہِ وَھُمْ عَلیٰ ذَالِکَ)

’’میری امت میں سے ایک جماعت کی (اللہ کی طرف سے) مدد ہوتی رہے گی‘ ان کی مدد نہ کرنے والا یا ان کی مخالفت کرنے والا ان کو نقصان نہ پہنچاسکے گا۔ حتیٰ کہ اللہ کاحکم آجائے گا اور وہ اسی حال میں ہوں گے۔‘‘

حق کا راستہ یہی ہے قرآن مجید اور صحیح صریح احادیث نبویہ کی اتباع کی جائے۔ یہی سیدھا راستہ ہے۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کی حدیث میں جس سیدھی لکیر کا ذکر ہے، اسسے بھی یہی مراد ہے، صحابہ کرام اور سلف صالحین اسی راہ پر گامزن رہے۔ اس کے علاوہ جتنے بھی فرقے یا طرق وغیرہ ہیں وہ ان ’’سبل‘‘ میں شامل ہیں جن کا ذکر اس آیت کریمہ میں ہے۔

﴿وَ لَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِکُمْ عَنْ سَبِیْلِہٖ﴾ (الانعام۶؍۱۵۳)

’’سبل (غلط راہوں) پر نہ چلنا، ورنہ وہ تمہیں اللہ کی راہ سے دور ہٹادیں گی۔‘‘

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ

 اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 185

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ