فتویٰ نمبر : 8214
تصوف اور گنبد نما قبروں کے بارے میں سوال
شروع از بتاریخ : 13 November 2013 09:16 AM
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تصوف کی حقیقت کیا ہے؟ کیا تصوف کے کچھ اچھے پہلو اور کچھ برے پہلو ہیں ؟ کیا تصوف فقہ سے الگ کوئی چیز ہے؟

(۲)      گزارش ہے کہ مجھے بتائیں کہ صوفیہ کے ہاں الحضرة النبویة کا جو تصور پایا جاتاہے اس کی حقیقت کیا ہے؟

(۳)      ہمارے ہاں سوڈان میں بعض صوفیہ قبر پر گنبد بنانے کی دلیل کے طور پر جناب رسول اللہﷺ کی قبر پر بنے ہوئے گنبد کا ذکر کرتے ہیں۔ دین میں اس کا کیا حکم ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

(۱)      تصوف سے متعلق سوالات کے بارے میں آپ ابن قیم کی کتاب ’’مدارج السالکین‘‘ اور عبدالرحمن الوکیل کی کتاب ’’ھذہ ھی الصوفیة‘‘ کا مطالعہ کیجئے۔

(۲)      نبیﷺ کے مرقد مبارک پر قبر بنا ہوا ہونا اس کی دلیل نہیں کہ ا ولیاء اللہ اور نیک لوگوں کی قبروں پر گنبد بنانا جائز ہے۔ کیونکہ نبیﷺ کی قبر پر قبہ آپﷺ کی وصیت سے بنا ہے نہ صحابہ وتابعین یا قرون اولیٰـ کے ائمہ کرام میں سے کسی نے بنایا ہے۔ بلکہ یہ کام اہل بدعت نے کیا ہے اور صحیح حدیث میں نبیﷺ کایہ ارشاد روایت ہوا ہے:

(مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا ھٰذَا مَا لَیْسَ مِنْہُ فَھُوَ رَدٌّ)

’’جس نے ہمارے اس دین میں کوئی نیا کام نکالا جو (دراصل) اس میں سے نہیں ‘ وہ ناقابل قبول ہے۔ ‘‘

اور صحیح حدیث میں ہے کہ حضرت علی رضي الله عنه نے حضرت ابو الہیاج رحمتہ الله علیہ سے فرمایا:

(أَلاَ أَبْعَثُکَ عَلیٰ مَا بَعَثَنِي عَلَیہِ رَسُولُ اللّٰہِﷺ أَنْ لاَ تَدَعَ تِمْثَا لاً أِلاَّ طَمَسْتَہُ وَلاَ قَبْراً مُشْرِفاً أِلاَّ سَوَّیْتَہُ)

’’کیا تمہیں اس کام کے لئے نہ بھیجوں ‘ جس کے لئے مجھے رسول اللہﷺ نے بھیجا تھا؟ (میں تمہیں اس لئے بھیج رہا ہوں ) کہ تو کوئی تصویر مٹائے بغیر نہ چھوڑ اور کوئی اونچی قبر برابر کئے بغیر نہ رہنے دے۔ ‘‘

یہ حدیث امام مسلم نے روایت کی ہے۔ چونکہ رسول اللہﷺ سے اپنی قبر پر گنبد بنانا ثابت نہیں ‘ نہ ائمہ کرام سے یہ عمل ثابت ہے‘ بلکہ نبیﷺ سے اس کی تردید ثابت ہے‘ اس لئے اب کسی مسلمان کے لئے مناسب نہیں کہ اہل بدعت کے کئے ہوئے کام یعنی قبر نبوی پر گنبد کی تعمیر کو دلیل بنائے۔

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ وَسَلَّمَ

اللجنة الدائمة۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز

فتویٰ (۲۸۹۹)

 

 

فتاوی بن باز رحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 172

محدث فتویٰ


تبصرہ (0)
[Notice]: Undefined index: irsloading (cache/c62f257fe6ed43eb557019d638a0d780.php:75)