سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(139) نجات یافتہ فرقے کی پہچان

  • 8116
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1489

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آپ نجات یافتہ فرقے کے متعلق کیا فرماتے ہیں! وہ کون ہیں؟ ان کا طریقہ کیا ہے؟ اور ان کا علاقہ کون ساہے؟ اگر حدیث نبوی میں یا علماء کے ارشادات میں اس کی کوئی وضاحت موجود ہے تو بیان فرمادیجئے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نجات یافتہ فرقہ وہی ہے جو اس طریقہ پر قائم ہو جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  اور آپ کے صحابہ کرام صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے اس کی یہی وضاحت فرمائی ہے۔ ان کا طریقہ، کتاب اللہ،سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  اور وہ علم جس کی بنیاد قرآن وحدیث پر ہو، اس پر عمل کرنا ہے۔ وہ کسی شہر کے ساتھ خاص نہیں۔

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِهٖ وَصَحْبِهٖ وَسَلَّمَ

 اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن بازفتویٰ (۶۸۰۰)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 155

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ