سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(102) میت کی طرف سے نماز کی قضائی

  • 784
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 813

سوال


السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میت کی طرف سے نمازوں کی قضائی دی جاسکتی ہے یا نہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

میت کی طرف سے قضا نماز کی ادائیگی توقرآن وحدیث سےثابت نہیں بلکہ مرنے کےوقت اگرنماز کاتارک تھا توکافر مرا اور کافر کاجنازہ بھی درست نہیں ۔چہ جائیکہ اس کی نمازوں کی قضا دی جائے ہاں اگر اتفاقیہ کوئی نماز عذر سےرہ گئی ہوتو اس کےمتعلق اس کے لئےدعا  مغفرت کی جائے۔اوراس کی طرف سے حج،قربانی،صدقہ،خیرات کیا جائے تاکہ اس کوثواب پہنچے اوراس کے ذمہ جوبوجھ ہواترجائے۔

وباللہ التوفیق

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الصلوۃ،نماز کا بیان، ج2ص86 

محدث فتویٰ


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ