سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(138) سب نہیں ‘ صرف ایک فرقہ جنتی ہے

  • 8115
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1283

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حدیث میں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا ہے کہ:

(سَتَفْتَرِقُ أُمَّتِیی عَلَی ثَلاَثٍ وَسَبْعِینَ فِرْقَة)

’’میری امت عنقریب تہتر فرقوں میں تقسیم ہوجائے گی‘‘ کیا یہ سب فرقے جنت میں داخل ہوں گے اور ان میں سے کوئی جہنم میں ہمیشہ بھی رہے گا یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  سے ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا:

 (افْتَرَقَتِ الْیَھُودُ عَلَی أِحْدَی وَسَبْعینَ فِرْقَۃً‘ وَافْتَرَقَتِ النَّصَارَی عَلَی ثِنْتَیْنِ وَسَبْعِینَ فِرْقَۃً وَسَتَفْتَرِقُ ھٰذَا الأُمَّۃُ عَلَی ثَلاَثٍ وَسَبْعِینَ فِرْقَۃً کُلُّھَا فِیی النَّارِ أِلاَّ وَاحِدۃً)

’’یہودی اکہتر فرقوں میں تقسیم ہوگئے، نصاریٰ بہتر فرقوں میں تقسیم ہوگئے اور میری امت تہتر فرقوں میں تقسیم ہوجائے گی۔ ایک کے سوا سب (فرقے) جہنم میں جائیں گے۔‘‘

صحابہ نے عرض کی ’’اے اللہ کے رسول! وہ کون ہے؟ ارشاد فرمایا:

(مَنْ کَانَ عَلَی مِثْلِ مَا أَنَا عَلَیہِ الْیَومَ وَاصْحَابِی)

’’ جو اس طریقے پر ہوگاجس پر اب میں اور میرے صحابہ ہیں۔‘‘ [1]

اس سے نجات یافتہ فرقہ کی وضاحت ہوگئی۔ یعنی وہ فرقہ ہے جو قولاً، عملاً اور عقیدتاً شریعت پر سختی سے قائم رہے گا اور جو اس حال میں فوت ہوا وہ یقیناً جنتی ہے۔

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِهٖ وَصَحْبِهٖ وَسَلَّمَ

 اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن بازفتویٰ (۶۲۲۹)


[1]              مسند احمد ج:۲، ص:۳۳۲، ص:۱۲۰، ۱۴۵۔ سنن ابی داؤد حدیث نمبر: ۴۵۹۶، جامع ترمذی حدیث نمبر: ۲۶۴۲، سنن ابن ماجہ حدیث نمبر: ۴۰۲، مستدرک حاکم ج:۱، ص:۱۲۸، الشریعہ مصنفہ آجری حدیث نمبر: ۲۵۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 154

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ