سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(120) شیطانی وساوس سے بچنے کا طریقہ

  • 8098
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1479

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 میں نماز میں شیطانی وسوسوں سے کس طرح محفوظ رہ سکتا ہوں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب نماز میں شیطان وسوسہ ڈالے تو ان خیالات کے پیچھے نہ لگ جائیں (خود بھی وہ باتیں سوچنا شروع نہ کردیں) بلکہ اس سے اپنی توجہ ہٹا کر قرآن مجیدش کی آیات پر غور کرنا شروع کردیں۔ اللہ تعالیٰ کی عظمت وجلال کا احساس کریں، رکوع‘ سجدہ اور تشہد میں تکبیر، تحمید اور تسبیحات کہتے وقت اور نماز کی دوسری دعائیں پڑھتے ہوئے اور نماز کے افعال اداکرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی عظمت کااحساس کریں۔ اس کے علاوہ (جب وسوسہ آئے تو) تین بار أعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھ کر بائیں طرف تھوکیں(یعنی تھوتھوکریں)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 133

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ