فتاویٰ جات: متفرقات
فتویٰ نمبر : 8172
(278) شیطانی وساوس سے بچنے کا طریقہ
شروع از بتاریخ : 12 November 2013 11:00 AM
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نماز میں شیطانی وسوسوں سے کس طرح محفوظ رہ سکتا ہوں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب نماز میں شیطان وسوسہ ڈالے تو ان خیالات کے پیچھے نہ لگ جائیں (خود بھی وہ باتیں سوچنا شروع نہ کردیں ) بلکہ اس سے اپنی توجہ ہٹا کر قرآن مجیدش کی آیات پر غور کرنا شروع کردیں۔ اللہ تعالیٰ کی عظمت وجلال کا احساس کریں ‘ رکوع‘ سجدہ اور تشہد میں تکبیر‘ تحمید اور تسبیحات کہتے وقت اور نماز کی دوسری دعائیں پڑھتے ہوئے اور نماز کے افعال اداکرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی عظمت کااحساس کریں۔ اس کے علاوہ (جب وسوسہ آئے تو) تین بار أعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھ کر بائیں طرف تھوکیں (یعنی تھوتھوکریں )

 

 

فتاوی بن باز رحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 133

محدث فتویٰ


تبصرہ (0)
[Notice]: Undefined index: irsloading (cache/c62f257fe6ed43eb557019d638a0d780.php:75)