فتاویٰ جات: متفرقات
فتویٰ نمبر : 8170
یہ خیال غلط ہے
شروع از بتاریخ : 12 November 2013 10:57 AM
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں چاہتا ہوں کہ نماز پڑھوں ، روزے رکھوں ، قرآن مجید کی تلاوت کروں اور قرآن سنت کے احکام پر عمل کرنے کی کوشش کروں۔ لیکن پھر یہ خیال آتا ہے کہ میں یہ کام اس لے کروں گا کہ تاکہ لوگ مجھے دین داراور نیک کہیں۔ جب یہ احساس پیدا ہوتا ہے تو میں اس کے ڈر سے کئی کام چھوڑ دیتا ہوں۔ میں اس مشکل سے کس طرح نجات حاصل کرسکتا ہوں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ اللہ تعالیٰ کے احکام کی تعمیل کی نیت اور حصول ثواب کے لئے اسلام کے احکام پر عمل کریں اور اس وسوسہ کی طرف توجہ نہ دیں کہ آپ کاعمل ریاکاری میں شامل ہوگا۔ جہاں تک ہوسکے اس خیال کو دور رکھیں۔

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ وَسَلَّمَ

اللجنة الدائمة۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز

فتویٰ(۷۳۴۹)

 

 

فتاوی بن باز رحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 132

محدث فتویٰ


تبصرہ (0)
[Notice]: Undefined index: irsloading (cache/c62f257fe6ed43eb557019d638a0d780.php:75)