سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(100) بعض الفاط کا شرعی حکم

  • 8078
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1041

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

  آپ کی نظر میں مندرجہ ذیل الفاظ کا شرعی حکم کیا ہے؟ اللہ جانتا ہے (کہ فلاں بات یوں ہے) ’’خدانخواستہ‘‘ ’’ اللہ کی مرضی یہی تھی‘‘ اور ’’اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔‘‘


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ کہنے میں کوئی حرج نہیں کہ ’’اللہ جانتا ہے‘‘ بشرطیکہ وہ جو بات بتا رہا ہے، وہ سچ سچ بتا رہاہو۔ اسی طرح ’’خدانخواستہ،اور ’’اللہ نہ کرے‘‘ کہنے میں بھی حرج نہیں جب کہ مقصد یہ ہو کہ اللہ نقصان دہ چیز سے محفوظ رکھے۔ ’’اللہ کی مرضی‘‘ سے اگر یہ مراد ہو کہ جو بیماری یا تنگ دستی وغیرہ آئی ہے وہ اللہ کی تقدیر اور اس کے ارادہ کونیہ کے تحت ہے تو اس میں بھی کوئی حر ج نہیں۔ یہ کہنا کہ ’’اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں‘‘ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں درست تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد اللہ اعلم ’’اللہ بہتر جانتا ہے۔‘‘ کہنا چاہئے۔ کیونکہ وفات پاجانے کے بعد آپ نہیں جاتنے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد کیا واقعات پیش آئے ہیں۔

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ

 اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 111

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ