سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(73) مجبوراً خود کو کافر ظاہر کرنا

  • 8051
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1136

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عملی طور پر مجبور کئے جانے کی بنا پر خود کو کافر ظاہر کرنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب ’’اکراہ‘‘ ثابت ہوجائے تو ایسے شخص کے لئے خود کو کافر ظاہر کرنا جائز ہے۰۔ بشرطیکہ دل میں ایمان پر اطمینان ہو۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿مَنْ کَفَرَ بِاللّٰہِ مِنْ بَعْدِ اِیْمَانِہٖٓ اِلَّا مَنْ اُکْرِہَ وَ قَلْبُہٗ مُطْمَئِنٌّ بِالْاِیْمَانِ وَ لٰکِنْ مَّنْ شَرَحَ بِالْکُفْرِ صَدْرًا فَعَلَیْہِمْ غَضَبٌ مِّنَ اللّٰہِ وَ لَہُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ﴾(النحل ۱۶/ ۱۰۶)

’’جس نے ایمان لانے کے بعد اللہ کے ساتھ کفر کیا۔ سوائے اس شخص کے جسے مجبور کیا گیا ہو اور اس کا دل ایمان پر مطمئن (اور پختہ) تھا۔ لیکن جس شخص نے کھلے دل سے کفر کیاتو ایسے لوگوں پر اللہ کا غضب ہے اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 79

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ