سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(63) مشرکین کے ہاں قیام کرنے کی صورت

  • 8041
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1409

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

  کیا مزاروں کو ماننے والے اور غیر اللہ کے لئے جانور قربان کرنے والے مشرکین میں سے کسی عورت کے گھر رات رہنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مزاروں والے اور غیراللہ کے لئے ذبح کرنے والے مشرک کے ہاں رات گزارنا جائز نہیں۔ کیونکہ ممکن ہے وہ اس پر اثر انداز ہو اور اسے شرک کی طرف بلائے۔ البتہ اس وقت جائز ہے جب مجبوری ہو یا وہاں رہنے میں اسے فائدہ محسوس ہوتا ہو کہ وہ اسے اللہ تعالیٰ (کے دین) کی طرف بلائے گا اور شرک سے بچنے پر آمادہ کرے گا۔ شاید اللہ تعالیٰ اسے ہدایت نصیب فرمائے اور حق قبول کرنے کی توفیق بخشے۔

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِهٖ وَصَحْبِهٖ وَسَلَّمَ

 اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز فتویٰ (۵۸۵۵)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 70

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ