سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(14) ارکان اسلام بجا لانا اور معاصی کا ارتکاب بھی کرنا

  • 7738
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 964

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک نواجون پانچوں ارکان اسلام بجالاتا ہے جیساکہ اللہ تعالیٰ نے بتلائے ہیں لیکن بعض گناہوں کا ارتکاب بھی کرتا ہے۔ یعنی واجبات او رمنہیات اکٹھے کر لیتا ہے تواس کے بارے میں اسلامی نقطہ نظر سے کیا حکم ہے؟ ساری۔ غ۔ القصیم


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب تک سورج مغرب سے طلوع نہیں ہوتا،توبہ کا دروازہ کھلا ہے۔ لہٰذا ہر کافر اور گنہ گار کے لیے ضروری ہے کہ اللہ کے حضور سچی توبہ کرے اور وہ یہ ہے کہ گزشتہ کفریا گناہوں پر نادم ہو ، اللہ سے کرلے۔ جب بندہ ایسی توبہ کرتا ہے تواللہ تعالیٰ اس کی گزشتہ برائیاں مٹا دیتا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ۔

﴿وَتُوْبُوْا اِِلَی اللّٰہِ جَمِیْعًا اَیُّہَا الْمُؤْمِنُوْنَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ ﴾

’’ اور اے مومنو! تم سب اللہ کے ہاں توبہ کرو تاکہ تم فلاح پاؤ۔‘‘( النور: ۳۱)

نیز فرمایا:

﴿وَ اِنِّیْ لَغَفَّارٌ لِّمَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اہْتَدٰی﴾

’’ اور جو توبہ کرے اورایمان لائے اور نیک عمل کرے پھر سیدھی راہ پر چلے ، اس کو میں بخش دینے والا ہوں‘‘ (طہ: ۸۲)

اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

((لإسْلامُ یَھْدم ماکان قلَبہ، والتَّوبة تَہدِم ماکان قبلَھا))

’’ اسلام اپنے سے پہلے گناہوں کو ختم دیتا ہے اور توبہ اپنے سے پہلے گناہوں کو ختم کر دیتی ہے‘‘

اور مسلم کے حق میں توبہ مکمل یوں ہوگی کہ جس کی کوئی چیز غصب کی ہوا سے واپس کرے۔ یا اسے اس کا کفارہ ادا کرے۔ جیساکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:

((مَنْ کان عندہ لأ خِیة مَظْلمَة فَلْیتحلَّلْہ الیومَ، قبلَ ألَّا یکون دینارٌ ولا درہمٌ إنْ کان لہ عملٌ صالحٌ أخذَ منْ حسَناتِہ بقدر مَظلَمَتِہ، فإِنْ لَمْ یکنْ لہ حَسَناتٌ أخذَ مِنْ سیَّئاتِ صاحِبہ فحُمِل عَلیْہ۔))

’’ جس شخض کے پاس اپنے بھائی کی کوئی غصب کردہ چیز وہ اس دن سے پہلے اس کا کفارہ ادا کر دے جس دن نہ دینار ہوں گے اور نہ درہم ۔ اگر اس کے اعمال صالح ہوں گے تو اس کے مظالم جتنی نیکیاں لے کر حقدار کو دی جائیں گی اور اگر نیکیاں نہ ہوں گی تو حقدار کی برائیاں اس پر ڈال دی جائیں گی‘‘

اسے بخاری نے روایت کیا اور اس معنی کی آیات و احادیث بہت ہیں ۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلداول -صفحہ 41

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ