سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(126) تسبیح استعمال کرنےکاحکم

  • 7491
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 1561

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تسبیح استعمال کرنےکےبارےمیں کیاحکم ہے؟اگراس کی ممانعت ہےتوکیاوہ تسبیح کی مقدار شمارکرنےکی بنیادپرہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تسبیح کوترک کردیناافضل ہے،بعض اہل علم نے اسے مکروہ بھی قراردیا ہےاورافضل یہ ہے کہ تسبیح پڑھنے کے لئے انگلیوں کو استعمال کیا جائے ،جس طرح

نبی اکرم ﷺکیا کرتے تھے ۔نیز آپﷺنے حکم دیا کہ ،تسبیح وتہلیل کو انگلیوں پر پڑھاجائے اور آپﷺنےفرمایا کہ ان سے سوال ہوگااورانہیں (قوت گویائی دے کر) بولنے کا کہا جائے گا۔ (ابوداود)

 

مقالات وفتاویٰ ابن باز

صفحہ 240

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ