سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(74) قربانی کا بکرا تول کر خریدنے کا حکم

  • 7404
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 1158

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا بکرا تول کر یعنی وزن کر کے خریدنا جائز ہے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قربانی کے لئے جانور خریدتے وقت آپ کسی بھی طریقے سے خرید سکتے ہیں،بشرطیکہ وہ بیع کی حرام اقسام میں سے نہ ہو۔ خریدے جانے والے جانور میں اگر تمام شرائط موجود ہوں تو اسے تول کر بھی خریدا جا سکتا ہے،کیونکہ یہ خرید وفروخت ہے،اور اس میں فریقین کی رضا مندی ضروری ہے جو کسی بھی طرح ہو سکتی ہے۔اس جانور کے قربانی والے ہونے کے سبب اس کومہنگا کرکے خریدنے کی کی کوئی معقول وجہ سمجھ نہیں آتی،آپ بیوپاریوں کے ساتھ بحث کر کے اسے سستا بھی کروا سکتے ہیں، بس یہ بات ذہن میں رہے کہ جانور آپ اپنی استطاعت کے مطابق ضرور خریدیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاوی مکیہ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ