سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(73) کسی کو قربانی کا جانور خرید کر لےدینا

  • 7403
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 912

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیاہم قربانی کے لیے کسی کو قربانی کا جانور خرید کر دے سکتے ہیں ۔؟ ہمارے ایک دوست کا سوال تھا کہ ان کے پاس دو جانور تھے،ایک جانور انہوں نے اپنےکسی عزیز کے گھر والوں کودے دیا ہے ،جب کہ انکا عزیز فوت ہو چکا ہے، تو انہوں نے ایک جانور اپنے اس عزیز کے گھر والوں کودےدیا ہے تاکہ وہ بھی قربانی کر سکیں، توکیا اس طرح کرنا جائز ہے؟کیاانکے عزیز کےگھروالوں کی اس طرح قربانی ہو جائے گی۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسا کرنے کرنے میں بظاہر کوئی ممانعت نظر نہیں آتی،بلکہ اس میں لوگوں کے ساتھ تعاون اور ہمدردی کا جذبہ پایا جاتا ہے،لیکن اس عمل سے قربانی اسی شخص کی ہو گی ،جس نے جانور خرید کر دیا ہے اور اس کا ثواب بھی اسی کو ملے گا۔ جن کو جانور دیا گیا ہے ،ان کی قربانی اس سے نہیں ہو گی۔ ہاں البتہ اس میں یہ طریقہ ہو سکتا ہے کہ آپ ان کو وہ جانور یا اس کی قیمت (بطور قربانی کی بجائے) بطور ہدیہ دے دیں،تاکہ وہ جانور کے مالک بن جائیں یا نیا جانور خرید لیں،تو اس طرح ان کی اپنی ہی قربانی شمار کی جائے گی۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاوی مکیہ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ