سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(10) طواف وسعی کے دوران علمی بحث کرنا

  • 7341
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1007

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

طواف وسعی کے دوران دو یا ان سے زیادہ لوگوں کا آپس میں علمی بحث و مباحثہ کرنا کیسا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

طواف و سعی کے دوران علمی بحث ومباحثہ میں کوئی حرج نہیں ہے اس سے طواف وسعی باطل نہیں ہوتا لیکن بہتر یہی ہے کہ ذکر و اذکار میں مشغول رہے کیونکہ سعی وطواف (چند منٹ میں) پورا ہو جائے گا اور بحث و مباحثہ کے لیے دوسرے اوقات بھی ہیں۔ البتہ طواف وسعی کے دوران کسی سوال کا مختصر سا جواب دینے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے کیونکہ اس سے کوئی چیز فوت نہ ہو گی۔ بشرطیکہ سوال کرنے والے زیادہ نہ ہوں اور ہم تو یہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی حالت طواف میں سوال کرے تو یہ کہہ دینا چاہئے کہ بھائی تھوڑا سا انتظار کرو کہ میں طواف سے فارغ ہو لوں۔ تا کہ وہ ذکر و اذکار کے لیے اپنے کو فارغ کر لے۔

 

فتاوی مکیہ

صفحہ 10

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ