سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(01) رمضان المبارک میں عمرہ کی فضیلت سے متعلق حدیث

  • 7332
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 2555

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا رمضان المبارک میں عمرہ کی فضیلت سے متعلق کوئی حدیث وارد ہوئی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جی ہاں! رمضان المبارک میں عمرہ کی فضیلت سے متعلق صحیح مسلم شریف میں حدیث مروی ہے کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا:

"عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حِجَّةً" 

ترجمہ: رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے۔

اور ایک دوسری روایت میں ہے:

 تَعْدِلُ حَجَّةً مَعِي ‏‏

ترجمہ: میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے۔ ([1])



(1) دیکھئے مسلم شریف: 256 الحج فضل العمرۃ فی رمضان۔ عن ابن عباس نیز بخاری شریف: 1782، 1863 الحج۔ عن ابن عباس۔


 

فتاوی مکیہ

صفحہ 03

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ