سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(647) جو سردار ایکدم تارک الصلواۃ ہو...الخ

  • 7283
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 733

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو سردار ایکدم تارک الصلواۃ ہو۔ لوگوں کو دروغ وزنا کی تہمت دیتا ہو۔ لوگوں کے سامنے غیروں کی غیبت کرتا ہو۔ امانت دی ہوئی چیزوں میں خیانت کرتا ہو۔ جواب طلب یہ ہے کہ ایسا سردار سرداری کے نام سے موسوم ازروئے شریعت ہوسکتا ہے؟(سائل مذکور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس سوال کاجواب سردار کے فرائض پرموقوف ہے کہ اس کے زمہ کام کیا ہیں اور ان کو وہ ادا کرتا ہے یا نہیں۔ یہ بھی دریافت ہوناضروری ہے۔ کہ سردار بنانے کے وقت بھی عیب اس میں تھے۔ یابعد میں پیدا ہوئے وغیرہ۔ البتہ عام جواب یہ ہے کہ ایسے عیوب سے ہرمسلمان کو پرہیز کرنا ضروری ہے خصوصاً ممتاز آدمی کو تو بہت ضروری ہے۔ (اہلحدیث امرتسر 25شوال 47ہجری)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 617

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ