سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(168) قضاء حاجت اورفراغت کی دعا

  • 668
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 886

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قضاء حاجت کی دعاکس وقت پڑھی جائے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

جب ٹٹی میں داخل ہونے لگے یاجنگل میں پاخانہ بیٹھنے کاارادہ کرے ۔اس وقت دعاپڑھنی چاہیے ۔اوروہ دعایہ ہے۔

«اللهم انی اعوذبک من الخبث والخبائث۔»

’’اے اللہ !بے شک میں خبیث جنوں اورجننیوں سے تیرے ہاتھ پناہ مانگتاہوں۔‘‘

جب قضاء حاجت سے فارغ ہوتویہ دعاپڑھے ۔

«الحمدلله الذی اذهب عنی الاذی وعافانی  غفرانک »

’’سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھ سے تکلیف اورنجاست کی شئے دورکردی اورمجھے عافیت بخشی۔اے اللہ میں اس نعمت کاشکریہ اداکرنے سے قاصرہوں۔‘‘

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الطہارت، استنجاء کا بیان، ج1ص253 

محدث فتویٰ

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ