سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(154) گوبرسے لپائی کرنا

  • 654
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 771

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

گھروں میں لپائی کرتے وقت عموماً عورتیں بعض اوقات صرف گوبروبعض اورگوبرومٹی کااستعمال کیاکرتی ہیں۔ کیا برؤے شریعت ایسے فرش پرگیلاہوخواہ خشک نماز جائزہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

گوبرحنفی مذہب میں پاک نہیں ۔مگرحدیث سے اس کی طہارت ثابت ہے ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں :صلوافی مرابض الغنم یعنی بکریوں کےواڑہ میں نماز پڑھو۔اس سے معلوم ہواکہ ماکول اللحم چارپایہ کاگوبرپیشاب پاک ہے ایک حدیث میں ہے ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چندآدمیوں کوجومدینہ میں آکربیمارہوگئے فرمایا:کہ تم اونٹوں کاپیشاب اوردودھ پیو۔وہ شفایاب ہوگئے ۔اس سے بھی معلوم ہواکہ ماکول اللحم چارپایہ کابول گوبرپاک ہے ۔کیونکہ حرام کے ساتھ دوا سے آپ نے منع فرمایاہے ۔اگرگوبرناپاک ہوتاتوآپ اس کے ساتھ علاج کرنیکی بابت ارشادنہ فرماتے ۔نیزمشکوۃ با ب تطہیرالنجاسات میں ہے لاباس ببول مایوکل لحمه یعنی ماکول اللحم کے بول کے ساتھ کوئی ڈرنہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الطہارت، پانی کا بیان، ج1ص242 

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ