سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(258) گھریلو پریشانیوں کا حل

  • 6811
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1730

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میری شادی کو ‏1/2 سال کا عرصہ ہو گیا ہے اور میری ‏1 بیٹی بھی ہے ہماری ہربل میڈیسن شاپ ہے میں اپنے والد کے ساتھ اپنی شاپ پر ہی ہوتا ہوں میرے 2 بھائی اور ‏1بہن ہے میں بہن بھائیوں میں سب سے بڑا ہوں میرے والدین اور بہن بھائی کوئی بھی مجھ پر اعتماد نہیں کرتا حالانکہ شادی سے پہلے سب ٹھیک تھا مگر شادی کے بعد سب کچھ اچانک بدل گیا مجھ پر پابندیاں لگ گئیں نہ میں اپنے کسی دوستوں سے مل سکتا ہوں نہ میں باہر جا سکتا ہوں میں تو گھر میں قید ہو کر رہ گیا ہوں حالانکہ میں کوئی نشہ یا برا کام بھی نہیں کرتا اس کے برعکس میرے دوسرے بھائیوں پر کوئی پابندی نہیں وہ رات کو 2 یا 3 ‏AM‏ سے پہلے گھر نہیں آتے اپنے دوستوں سے بھی ملتے ہیں مگر ان کو کبھی کسی نے نہیں روکا اس وجہ سے میں زہنی مریض بنتا جا رہا ہوں میرے والدین نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ میں شادی شدہ ہوں اور مجھے پیسوں کی بھی ضرورت ہوتی ہے مگر آج تک انہوں نے کبھی مجھ سے نہیں پوچھا کہ تم کو کسی چیز کی ضرورت تو نہیں اگر میں ان سے کہوں کہ کسی فیکٹری میں کام کر لوں تو میری یہ بات بھی نہیں مانتے حالانکہ میرے والدین جو مجھ کو کہتے ہیں میں وہی کرتا ہوں مگر اس کے باوجود میری گھر میں کوئی عزت نہیں اس وجہ سے اکثر سسرال دوستوں اور بیوی کے سامنے بہت شرمندگی ہوتی ہے میرا دل کرتا ہے میں خودکشی یا ان سب کو چھوڑ کر دور چلا جاؤں برائے مہربانی میری اس معاملے میں راہنمائی کریں اور بتائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہے.۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ پریشان ہونے کی بجائے نماز کی پابندی کریں ،کثرت سے توبہ و استغفار کریں اوراللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔کیونکہ انسان پر آنے والی تمام پریشانیوں کا سبب اس کی بد اعمالیاں ہوتی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ اپنے خاندان کے بزرگ لوگوں کو درمیان میں ڈال کر اس کا کوئی حل تلاش کریں،ضرور کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا، آپ کے والدین نے یہ پابندیاں ضرور آپ کی کسی کوتاہی کی وجہ سے لگائی ہوں گی۔

ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ

جلد 2 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ