سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(207) جناب ایڈیٹر اہل حدیث نے تفسیر عربی کے بعض مقامات کو بایما سلطان نجد تبدیل کردیا؟

  • 6760
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 785

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کسی کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ جناب ایڈیٹر اہل حدیث نے تفسیر عربی کے بعض مقامات کو بایما سلطان نجد تبدیل کردیا۔ اگر یہ درست ہو تو جدید اور سابقہ دونوں تفسیروں سے اصح کون ہے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سلطانی دربار میں حسب صوابدید علماء نجد پر لازم کیاگیا تھا کہ میں آیت''استویٰ'' کی تفسیر سلف محدثین کے موافق کردوں اور اس پر ایک حاشیہ لکھوں۔  چنانچہ میں نے یہ لازم ادا کردیا۔  اور حاشیہ بھی لکھ دیا۔  آپ دونوں کودیکھ کر فرق بتایئے گا۔ تو آپ کے سوال پرغور کیا جائےگا۔ ورنہ کہا جائے گا۔ لو قراءتہ لوجد تہ

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 155

محدث فتویٰ

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ