فتاویٰ جات: متفرقات
فتویٰ نمبر : 682
(147) شراب کی آمیزش والی ادویات
شروع از عبد الوحید ساجد بتاریخ : 12 May 2012 04:17 PM

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جن ادویات میں شراب کی آمیزش ہواس کااستعمال جائز ہے یانہیں ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

جس دوامیں شراب ہواس کااستعما ل جائزنہیں ۔نہ دواکے طورپرنہ غذاکے طورپرکیونکہ مسلم میں حدیث ہے کہ طارق بن سویدرضی اللہ عنہ نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب کی بابت سوال کیا۔توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس  کومنع فرمایا۔اس نے کہا:یارسول اللہ !میں صرف دواکے لیے بناتاہوں آپ نے فرمایا:وہ دوانہیں بلکہ داء (بیماری)ہے ۔مشکوۃ باب الخمرووعیدشاربہافصل اول ص 309)

وباللہ التوفیق

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الطہارت، پانی کا بیان، ج1ص238 

محدث فتویٰ



تبصرہ (0)
[Notice]: Undefined index: irsloading (cache/c62f257fe6ed43eb557019d638a0d780.php:75)