فتاویٰ جات: متفرقات
فتویٰ نمبر : 677
(142) کواکاجوٹھا
شروع از عبد الوحید ساجد بتاریخ : 12 May 2012 01:12 PM

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیافرماتے ہیں علماء دین کہ ایک کوّا نے ایک برتن جس میں کہ چارپانچ سیردودھ تھاچونچ ڈال دی اوروہ  دودھ ایک مولوی صاحب نے اس بات پرپی لیا۔کہ کوّا حلال ہے فتوی ارسال فرمائیں کہ کوّا حلال ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

بعض علماء کہتےہیں کہ قتل کے حکم سے حرمت ثابت نہیں ہوتی ۔مگرظاہرحرمت ہے ۔کیونکہ قتل کاحکم خباثت کی وجہ سے ہے۔ اورخباثت ہی زیادہ ترحرمت کا باعث ہے ۔ہاں اس کے جھوٹے کو بلی پرقیاس کرنے کی گنجائش ہے ۔اگرچہ پرہیز مناسب ہے ۔مگراس میں زیادہ تشدداچھانہیں ۔

وباللہ التوفیق

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الطہارت’پانی کا بیان، ج1ص237 

محدث فتویٰ 



تبصرہ (0)
[Notice]: Undefined index: irsloading (cache/c62f257fe6ed43eb557019d638a0d780.php:75)