سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(127) گرامو فون سے قرآن کا سننا کیسا ہے؟

  • 6680
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 923

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

گرامو فون کا قرآن سننا خصوصا گرامو فون کا گانا سننا کیسا ہے۔ اور اس کی خریدوفروخت کا کیا حکم ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

گرامو فون فی نفسہ ایک قدرتی چیز ہے۔  جس کو صنعت سے بنایاگیا ہے۔  جیسے گھڑی وغیرہ جو الارم کرتی ہے۔ اسی الارم کو نماز کےلئے استعمال کرے۔ تو جائز ہے۔ کسی برُے کام میں شریک ہونے کےلئے کرے تو ناجائز اسی طرح گرامو فون ہے۔  جو اپن ےداخل کے مناسب حکم رکھتا ہے۔ اس کا فروخت کرنا گھڑیوں کیطرح ہے۔

 

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 89

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ