سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(85) شریعت طریقت اور حقیقت اور معرفت کی جامع مانع تعریف کیا ہے؟

  • 6638
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 2892

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

شریعت طریقت اور حقیقت اور معرفت کی جامع مانع تعریف اور ان کی تفریق مجمل طورپر۔ (خاکسار محمد قاسم الیمنو خریدار اہلحدیث نمبر 509)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شریعت ان احکام کا نام ہے۔ جو قرآن وحدیث میں مذکور ہیں۔ ان احکام کو بحضور قلب دل لگا کر ادا کرنا طریقت و حقیقت ہے۔ حقیقت شریعت کے مخالف نہیں ہوسکتی۔ بلکہ حقیقت شریعت کےلئے طریق کار کا نام ہے۔ اس لئے حضرت مجدد صاحب سرہندی قدس سرہ فرماتے ہیں۔

كل حقيقة ردته الشريعة فهي زنديقة (1)

یعنی حقیقت کے جس مسئلے کو شریعت رد کردے۔ وہ واقعی الحاد اور بے دینی ہے۔ یہ تنیوں (طریقت۔ حقیقت۔ ااورمعرفت)در اصل شرعی احکام کے طریق کار کے نام ہیں۔ اور یہ تینوں در اصل ایک ہیں۔

---------------------------------------------

1۔ مکتوبات

 

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص70

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ