سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(133) نیکی اور بدی کا خالق

  • 633
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 856

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نیکی اوربدی کا خالق کون ہے ؟ قرآن مجیدمیں ہے کہ خداکے حکم کے بغیرایک ذرّہ بھی نہیں ہلتا توبدی کرنے میں گرفت کیسی۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

قرآن مجیدمیں ایسی کوئی آیت نہیں جس کا یہ معنی ہوکہ خداکے حکم کے بغیرایک ذرّہ بھی نہیں ہلتا۔ ہاں کفارسے قرآن مجیدنے یہ حکایت کی ہے ۔

﴿لَوْ شَاءَ اللَّهُ مَا أَشْرَكْنَا وَلَا آبَاؤُنَا وَلَا حَرَّمْنَا مِن شَيْءٍ ۚ﴾--سورة الانعام148

’’اگرخدا چاہتاتو نہ ہم شرک کرتے  نہ کسی شئے کوحرام کرتے۔‘‘

خداتعالی ٰ نے اس کے جواب میں فرمایا:

﴿كَذَٰلِكَ كَذَّبَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ حَتَّىٰ ذَاقُوا بَأْسَنَا ۗ قُلْ هَلْ عِندَكُم مِّنْ عِلْمٍ فَتُخْرِجُوهُ لَنَا ۖ إِن تَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَإِنْ أَنتُمْ إِلَّا تَخْرُصُونَ ﴾--سورة الانعام148

ترجمہ :۔’’ پہلے لوگوں نے بھی اسی طرح تکذیب کی یہاں تک کہ انہوں نے ہمارے عذاب کا مزہ چکھا۔اے محمد! (صلی اللہ علیہ وسلم ) کہہ دیجئیے۔ کیا تمہارے پاس اس بات پرکوئی دلیل ہے ؟ اگر ہے تواس کوہمارے سامنے پیش کرو۔ تم محض گمان کی تابعداری کرتےہو اورمحض اٹکل کے پیچھے جاتے ہو۔‘‘

اس آیت میں خدانے کتنے زور سے تردیدکی ہے کہ جوکچھ تم کرتے ہوخدا نہیں کراتا بلکہ یہ محض تمہارا خیال اورمحض تمہاری اٹکل ہے۔ اس پرتمہارے پاس کوئی دلیل نہیں۔ لیکن خالق ہونا اورشئے ہے اور کاسب (کمانے والا) ہونا اورشئے ہے۔ خداخالق ہے۔ بندہ کاسب(کمانے والا)ہے۔ ان دونوں میں جوکچھ فرق  ہے اس کوپہلے واضح کرچکے ہیں ۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الایمان، مذاہب، ج1ص174 

محدث فتویٰ

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ