سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(84) بے نمازی،ناڑی بازشراب خور سے حسن سلوک

  • 6542
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 811

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سائل یا مسافر یاپڑوسی یا قرابتدار جو غیر متعصب پرہیز گارحنفی ہوں یا بے نمازی ہوں یا ناڑی باز، شراب خورہوں ان کے ساتھ کھانا کپڑا پیشہ غلہ وغیرہ کے ذریعہ سلوک اور احسان کرنے سے ثواب ملیگا یا نہیں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نیک صالح غیرمتبدع مسلمان کے ساتھ سلوک واحسان کرنے سے ہر حال میں ثواب ملیگا۔ مَّن ذَا الَّذِي يُقْرِ‌ضُ اللَّـهَ قَرْ‌ضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَ‌ةً - وَمَا تُقَدِّمُوا لِأَنفُسِكُم مِّنْ خَيْرٍ‌ تَجِدُوهُ عِندَ اللَّـهِ  (قرآن کریم)  وغيره ذلك من الايات

اورفاسق فاجر یا بدعتی ومشرک کے ساتھ سلوک کرنے کا ثواب اس وقت ملیگا جب وہ خستہ حال مضطروپریشان فاقہ زدہ ہو آنحضرتؐ فرماتے ہیں فى كل كبدرطبة اجر (بخاری) عبداللہ رحمانی محدث دھلے جلد ۹ شمار۹

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 10 ص 246

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ