سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(13) غیراللہ کا نعرہ لگانا کیسا ہے؟

  • 6466
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 2358

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

یا رسول اللہ ،یا شیخ عبدالقادر،یا علی مولی کے نعرے لگانا جائز ہیں یا نہیں۔ سائل شادالحمید حسین ۔جوڑیا بازار کراچی


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یا رسول اللہ ،یا شیخ عبدالقادرجیلانی شیاللہ دیاعلی مولی مشکل کشا وغیرہ نعرےلگانا شرک ہے۔خدائے تعالی نے اپنے کلام پاک میں فرمایا ﴿ادْعُوا رَ‌بَّكُمْ﴾ الایتہ اپنے رب کو پکارو ﴿فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّـهِ أَحَدًا﴾ اللہ کے سوا اور کسی کو نہ پکارو۔یا(1)حرف ندا کا ہے جو مخاطب کے لئے بولا جاتا ہے یعنی جو سامنے حاضر ہو۔حضرت رسول اکرم و شیخ عبدالقادر جیلانی و حضرت علی کرم اللہ وجہہ اس وقت دنیا میں حاضر وموجود نہیں ہیں ۔ہاں اللہ تعالی حاضر وناظر ہے ہر ایک کی سنتا ہے اور ہر ایک کو دیکھتا ہے۔ غرض غیراللہ کو مثل اللہ کے پکارنا شرک ہے اس سے انسان مشرک ہوجاتا ہے فقط(خادم شریعت رسول الابرارابو محمد عبدالغفار نائب مفتی کلکتہ الغفارالاسلامیہ جماعت غرباء اہلحدیث۔)

منقول از صحیفہ اہلحدیث کراچی بابت ۱۵ رمضان ۱۳۶۹ ھ جلد ۳۰ نمبر۱۰

-------------------------------------------------

(1)یاحرف نداء کی بہترین مثالیں کتاب ہدایت النبی میں دیکھیں۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 10 ص 27

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ