سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(12) معراج جسمانی کا منکر مسلمان ہے یا کافر؟

  • 6465
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 1122

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی کا عقیدہ ہے کہ نبی صلى الله عليه وعليه وسلمٍ کو جسمانی معراج نہیں ہوا ۔صرف بزریعہ خواب معراج ہوا ہےاور عذاب قبر کوئی نہیں۔منکر نکیر سوال وجواب نہیں کریں گے۔نیز حضرت عیسی علیہ السلام مردے زندہ نہیں کرتے تھے۔دوبارہ دنیا میں تشریف نہیں لائیں گے۔حضرت عزیرؑ دوبارہ زندہ نہیں ہوئے تھے۔ایسا عقیدہ رکھنے والا شخص مسلمان ہے  یا کافرہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نبی اکرم صلى الله عليه وعليه وسلمٍ کو معراج جسمانی حالت میں ہوا۔جو شخص معراج جسمانی نہ مانے وہ بدعتی اور گمراہ ہے۔اس کی امامت درست نہیں۔معراج جسمانی کے ثبوت میں میرا ایک رسالہ ہے۔جو اس وقت ختم ہے اس  کا ملخص مولانا  ابوالسلام محمد صدیق  صاحب سرگودھا نے رسالہ کی شکل میں چھاپ دیا ہے (فتاوی روپڑی)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 10 ص 26

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ