سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(108) غیرمسلم کے لیے قرآن مجیدکاتعویذ

  • 609
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1252

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

غیرمسلم کوایساتعویذدیناجائز ہے جس میں قرآن مجیدکے الفاظ بسم اللہ وغیرہ ہوں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

اس سے پرہیز چاہیے حدیث میں ہےکہ دشمن کی زمین میں قرآن مجیدنہ لے جاؤ۔ایسانہ ہووہ اسکی بے ادبی کرے اورآیت کریمہ:

 ﴿لَّا يَمَسُّهُۥٓ إِلَّا ٱلۡمُطَهَّرُونَ﴾--سورة79

’’جسے صرف پاک لوگ ہی چھو سکتے ہیں‘‘

 میں اسکی مؤید ہے کہ کافرکا ہاتھ قرآن مجیدکونہیں لگناچاہیے میراعمل اسی پرہے آیت کی بجائے اس کاترجمہ لکھ کردیتا ہوں یاکچھ اور۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الایمان، مذاہب، ج1ص201 

محدث فتویٰ

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ